21 اگست 2013 - 19:30
بچوں کے لیے انگریزی زبان میں اسلامی اورقرآنی کتابوں کی اشاعت

امریکہ میں ایک مسلمان ٹیچرنے بچوں کے لیے انگریزی زبان میں اسلامی اورقرآنی کتابوں کوشائع کیا ہے۔

ابنا: امریکہ میں ایک مسلمان ٹیچر نے مسلمان بچوں کواسلامی تعلیمات سے آشنا کرنے کےلیے انگریزی زبان میں اسلامی کتابوں کو شائع کیا ہے۔حسین النوری نے اس بارے کہا ہے کہ میں بچوں کوتعلیم دینے کا شوق رکھتا ہوں تاہم مجھے معلوم تھا کہ بچوں کے لیے انگریزی زبان میں کوئی کتاب موجود نہیں ہے اورموجودہ کتابیں عام لوگوں کے لیے لکھی گئی ہیں۔النوری نے فیصلہ کیا کہ انگریزی زبان میں اسلامی اورقرآنی تعلیم پرمشتمل کتابوں کوفراہم کرکے اس مسئلے کوحل کیا جائے۔یادرہے کہ امریکہ،کینیڈا، انگلستان،اسٹریلیا کے بازاروں میں اس مسلمان ٹیچرکی نئی کتابوں کوبہت پسند کیا گیا ہے۔انہوں نے"ویکینڈ لرننگ" پبلیکیشنرز میں ان کتابوں کو شائع کیا ہے کہ جسے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کرتاسیس کیا ہے۔

.......

/169